سویڈن نیٹو میں شامل ہونے کے لئے ترکیہ کی شرائط قبول نہیں کرسکتا

2023/01/09 10:58:11
شیئر:

آٹھ جنوری کو سویڈن کے ویز اعظم کرسٹینسن نے سویڈن کے شہر سیلم میں دورے پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے پر بات چیت کی۔سویڈش حکومت نے کہا کہ وہ ترکیہ کی جانب سے نیٹو میں شامل ہونے کی شرائط قبول نہیں کرسکتی ہے۔
سویڈن اور فنلنڈ نے مئی 2022 میں نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست کی۔ لیکن ترکیہ اس کے خلاف تھا۔ ضابطے کے مطابق 30 رکن ممالک متفق ہونے کے بعد نیٹو نیا رکن شامل کرسکتا ہے۔چند مذاکرات کے بعد ترکیہ، سویڈن اور فنلنڈ نے جون 2022میں یاداشت پر دسخط کئے جس کے مطابق ترکی سویڈن اور فنلنڈ کی نیٹو میں شامل ہونے کی حمایت کرتا ہے جبکہ سویڈن اور فنلنڈ پی کے کے، شامی کرد مسلح "پیپلز پروٹیکشن یونٹس" اور "گولن موومنٹ" کی حمایت نہیں کرے گا اور ترکیہ کے دفاعی سامان کی برآمد پر بابندی ہٹائے گا۔