3,200 سے زائد انٹری اور ایگزٹ ونڈوز نے پاسپورٹ ویزا پروسیسنگ اور منظوری دوبارہ شروع کردی ہے،نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن

2023/01/09 15:40:44
شیئر:

چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے امیگریشن مینجمنٹ کی پالیسیوں اور اقدامات کو ایڈجسٹ اور بہتر بنانے کے بعد 9 تاریخ  پہلا کام کرنے کا دن تھا ، اس دن آف لائن پروسیسنگ میں خوب اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
اطلاع کے مطابق  ملک بھر میں 3200 سے زائد پبلک سیکیورٹی انٹری اینڈ  ایگزٹ ونڈوز نے بیرون ملک سفر کرنے والے اور عزیزوں سے ملنے والے چینی شہریوں کی جانب سے عام پاسپورٹ کی درخواستوں کو قبول اور منظور کرنا دوبارہ شروع کر دیا ہے اور کاروبار کے لیے ہانگ کانگ جانے والے چائنیز  مین لینڈ کے رہائشیوں کے لیے ویزوں کی پروسیسنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔ عام ویزوں کی توسیع، تجدید اور دوبارہ اجراء کے لئے غیر ملکیوں کی درخواستوں کی قبولیت اور منظوری بھی دوبارہ شروع ہو گئی ہے.