چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی جزیرہ تائیوان کے نزدیک فوجی مشق

2023/01/09 10:46:23
شیئر:

ایسٹرن تھیٹر کے ترجمان سینئر کرنل شی ای  نے اپنے بیان میں کہا کہ 8 جنوری کو ، چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے مشرقی تھیٹر نے تائیوان جزیرے کے آس پاس سمندر اور فضائی حدود میں مشترکہ گشت اور جنگی مشق  کا اہتمام کیا ، جس میں بری و بحری حملوں پر توجہ مرکوز رکھی گئی ۔  اس کا مقصد بیرونی قوتوں اور "تائیوان کے علیحدگی پسندوں " کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے کے لیے فوجیوں کی مشترکہ جنگی صلاحیت کو جانچنا  ہے ۔