چین اور جمہوریہ چیک کے صدور کی ورچوئل ملاقات

2023/01/09 19:22:57
شیئر:

9 جنوری کی سہ پہر کو  چینی صدر شی جن پھنگ نے جمہوریہ چیک کے  صدر میلوس زیمان کے ساتھ  آن لائن ملاقات  کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 10 سالوں میں، ہم نے متعدد بار ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعلقات اور امورِ مملکت کےتجربات پر گہرائی سے تبادلہ کیا ، اور چین-چیک تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بلند کیا ہے. چین ان تعلقات کی ترقی کو اہمیت دیتا ہے، چیک کو ایک اہم اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے، اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے اور دونوں عوام کی خاطر مزید فوائد لانے کے لئے چیک کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے. چین  وسطی اور مشرقی یورپی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے مزید عملی اقدامات اختیار کرےگا۔ یورپ کے بارے میں چین کی پالیسی مستحکم ہے۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ جمہوریہ چیک،  چین اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے  تعاون اور چین-یورپی یونین تعلقات کی پائیدار اور صحت مند ترقی کو فروغ دینے کے لئے فعال طور پر کام جاری رکھے گا.
صدر زیمان نے کہا کہ میں صدر شی جن پھنگ کے چیک-چین تعلقات کے جائزے سے مکمل طور پر متفق ہوں۔ میں معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ  تعاون کو مضبوط بنانے،  وبا کے اثرات پر قابو پانے، لوگوں کے تبادلے کو دوبارہ شروع کرنے، اور یورپی یونین چین تعلقات کی صحت مند ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں.