تھائی لینڈ کے مختلف محکموں کی جانب سے چینی سیاحوں کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر تقریب کا انعقاد

2023/01/09 19:17:13
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق ۹ جنوری کو تھائی لینڈ کی وزارت صحت، وزارت سیاحت اور کھیل اور وزارت مواصلات نے مشترکہ طور پر سوورن بھومی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ، چین کی داخلی اور خارجی پالیسیوں کے ایڈجسٹ ہونے کے بعد تھائی لینڈ کے لئے پہلی پرواز کےمسافروں کے استقبال کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔یہ پرواز  شیامین سے آئی تھی اور اس میں کل 269 چینی مسافر سوار تھے۔
تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت انوتین، وزیر سیاحت اور کھیل پیپا، اور وزیر مواصلات ساسیانگ نے  چینی مسافروں کا استقبال کیا اور انہیں پھول اور تحائف پیش کیے۔