جشن بہار کے موقع پر گھر واپس لوٹنے کی روایت

2023/01/09 11:00:53
شیئر:

جشن بہار چین کا سب سے اہم اور بڑا روایتی تہوار ہے ۔ گھر واپس جانااور اہلِ خانہ سے ملنا اس تہوار کا ایک اہم جز ہے ۔ یہ سرگرمی جسے چینی میں چھون یون کہتے ہیں سات جنوری سے شروع ہو کر پندرہ فروری تک ، یعنی چالیس دن  تک گھر جانے کے لیے چینی لوگوں کے سفر کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ 
ایک ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق رواں سال اس دوران مسافروں کی کل تعداد 2.095 ارب کے قریب ہو گی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 99.5فیصد زائد ہو گی ۔