انتونیو گوتریس کی جانب سے برازیل کی سرکاری عمارات پر حملے کی مذمت

2023/01/09 11:03:24
شیئر:

8 جنوری کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے برازیل کے سرکاری اداروں کی عمارات پر حملے کی مذمت کی تھی۔ اپنے سوشل میڈیا بیان میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برازیل کے عوام کی خواہشات  اور جمہوری اداروں کا احترام کیا جانا چاہئے۔
  یاد رہے کہ 8جنوری کی سہ پہر برازیل کے سابق صدر بولسونارو کے متعدد حامیوں نے دارالحکومت برازیلیا میں برازیل کی کانگریس، وفاقی سپریم کورٹ اور ایوان صدر پر حملے کیے ، اس دوران ان کی مقامی فوج اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں ۔