بین الاقوامی سرمایہ کار چین کے معاشی امکانات کے بارے میں پرامید ہیں،غیر ملکی میڈیا

2023/01/10 15:37:09
شیئر:

بلومبرگ اور سی این بی سی نے اطلاع دی ہے کہ چین کی جانب سے اپنی سرحدوں کو دوبارہ کھولنے کی خبر نے عالمی کساد بازاری کے خدشات کو کم کر دیا ہے۔ 9 تاریخ کو چین کی اسٹاک مارکیٹ اور ایکسچینج ریٹ دونوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، اسی دن تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں بھی 1 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔  گولڈمین ساکس گروپ کو توقع ہے کہ چین کی اسٹاک مارکیٹ میں مزید 15 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔
بلومبرگ  کا تجزیہ ہے کہ چین کی حالیہ تبدیلیاں "انتہائی خوش آئند" ہیں اور تقریبا ہر صنعت کو پالیسی کی حمایت حاصل ہے۔ کچھ سرمایہ کار پرامید ہیں کہ چین کا "مشکل وقت" ختم ہو چکا ہے۔