چین میں اناج کی منڈی میں استحکام

2023/01/10 15:14:11
شیئر:

چین کی نیشنل فوڈ اینڈ میٹریل ریزرو ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تازہ ترین اطلاع کے مطابق  2022 میں  فوڈ انٹرپرائزز  نے مجموعی طور پر تقریبا 400 بلین کلو گرام اناج  خریدا ، جو حالیہ برسوں میں اوسط سطح کے برابر  ہے۔
جشنِ بہار کی آمد کے موقع پر ، اسٹیٹ فوڈ اینڈ میٹریل ریزرو ایڈمنسٹریشن نے متعدد محکموں کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر مختلف ریگولیٹری اقدامات کو نافذ کیا ہے، تا کہ گھریلو اناج مارکیٹ  کی بھر پور رسد  اور مستحکم آپریشن کو برقرار رکھا جائے۔ ان اقدامات کی بدولت اناج کی رسد اور قیمت کے استحکام کے لئے ٹھوس بنیاد یقینی بنائی گئی ہے۔