دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا "خاندان" بڑھتا جا رہا ہے،وزارت خارجہ

2023/01/10 18:01:44
شیئر:

حال ہی میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی مخمیدوف کے دورہ چین کے دوران چین اور ترکمانستان کی حکومتوں نے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" اور "شاہراہ ریشم کی بحالی" کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ اب تک چین نے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابسطہ تمام وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے دس تاریخ کو  رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ، "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر میں تیزی سے پیش رفت ہوئی ہے ، جس سے عالمی معاشی بحالی میں نئی تحریک پیدا ہوئی ہے۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو عالمی ترقی کی ضروریات اور بین الاقوامی برادری کی توقعات پر پورا اترتا ہے ، اور اس نے ہمیشہ مضبوط لچک اور طاقت کو برقرار رکھا ہے۔ "دی بیلٹ اینڈ روڈ خاندان" بڑا ہوتا جا رہا ہے، تعاون کا معیار بلند سے بلند تر ہو رہا ہے، اور ترقی کے امکانات بہتر ہو رہے ہیں۔