چین کی وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کی پالیسیاں سائنسی اور موثر ہیں، وزارت خارجہ

2023/01/10 16:45:04
شیئر:

رپورٹس کے مطابق چند روز قبل آسٹریا کے سیاستدانوں نے چین کی متحرک زیرو پالیسی کو بدنام کیا تھا، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے دس تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ مزکورہ بیان حقائق کو مکمل طور پر نظر انداز کرتا ہے،  وبا کو سیاسی رنگ دیتا ہے ،سائنس کی روح سے انحراف کرتا ہے اور  اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ آج تک کچھ لوگ چین کے خلاف  تعصب سے بھرے ہوئے ہیں ، چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
وانگ وین بن نے نشاندہی کی کہ چین کی وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کی پالیسیاں چین کے قومی حالات کے مطابق سائنسی اور موثر ہیں ۔ گزشتہ دور میں متحرک زیرو کی عمومی پالیسی کی وجہ سے ہی ہم نے ڈیلٹا جیسے زیادہ مہلک وائرس پر قابو پایا ہے،شدید بیماری اور اموات کی شرح کو کم سے کم کیا ہے ، اور لوگوں کی زندگی  اور صحت کو انتہائی حد تک محفوظ کیا ہے۔ہم نے ہمیشہ لوگوں اور زندگی کو اولین ترجیح دی ہے،  سائنسی اور درست طریقے سے وبائی امراض کی روک تھام کے اقدامات کو بہتربنانے کے تصور پر عمل کیا ہے۔ چین کی انسدادی  کامیابیوں کے سامنے کوئی بھی سیاسی ہیرا پھیری کمزور ہے.