چینی سیاح نئے سال کے پہلے بین الاقوامی سفر کا آغاز کر رہے ہیں

2023/01/10 14:54:08
شیئر:

9 جنوری ، 2023 کو ، تھائی لینڈ کی وزارت صحت ، وزارت سیاحت و کھیل اور وزارت ٹرانسپورٹ نے مشترکہ طور پر چین کی امیگریشن پالیسی کی ایڈجسٹمنٹ کے بعد تھائی لینڈ آنے والے  مسافروں کے پہلے گروپ کے  استقبال کے لئے سورن بھومی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ پرواز چین کے شہر شیامین سے آئی تھی اور اس میں کل 269 چینی مسافر سوار تھے۔

کرونا وبا سے پہلے ، چین تھائی لینڈ میں سیاحوں کا سب سے بڑا ذریعہ تھا ، جو 2018 میں 10 ملین سے تجاوز کرگیا تھا۔ تھائی لینڈ، جو اس وبا سے بری طرح متاثر ہوا ہے، چینی سیاحوں کے ساتھ تھائی مارکیٹس میں واپس آ کر اپنی معیشت کو فروغ دینے کی امید کر رہا ہے۔ دنیا بھر کے کئی ممالک نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ امتیازی انٹری پالیسی نہیں اپنائیں گے اور چینی سیاحوں کو خوش آمدید کہیں گے۔