امید ہے کہ امریکہ میں متعلقہ افراد چین اور چین-امریکہ تعلقات کو معروضی اور عقلی طور پر دیکھیں گے،چینی وزارت خارجہ

2023/01/11 16:58:59
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے گیارہ تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے چائنا ایڈہاک کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور کرنے کے حوالے سے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہ کے متعلقہ لوگ چین اور چین امریکہ تعلقات کو معروضی اور عقلی طور پر دیکھیں گے، امریکہ کے ذاتی مفاد اور چین اور امریکہ کے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت کے ساتھ تعاون پر مبنی چین امریکہ تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔