چین کی طرف سے وبا کی روک تھام کی پالیسی میں ترمیم و ترتیب عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لئے مفید ہے، غیر ملکی شخصیات

2023/01/11 11:19:37
شیئر:

 مختلف ممالک کی اہم شخصیات کا کہنا ہے کہ چین کی طرف سے وبا کی روک تھام کی پالیسی میں کی جانے والی  ترمیم و ترتیب سائنسی، موثر ،منطقی اور  حالات کے مطابق ہے جو عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لئے مفید ہے۔ وہ مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون اور تبادلے کو مضبوط بنانے کے بھی خواہاں ہیں۔
جرمنی کی نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے اسٹیٹ سیکریٹری کا کہنا ہے کہ وہ دو طرفہ تبادلے کے امکانات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی وبا کا خاتمہ ہو جائے گا ۔ اگر چہ یہ کچھ مشکل ہے تاہم ہم وبا کو شکست دے دیں گے اور ہمارے درمیان مزید قریبی تعاون ہوگا۔  فریقین کے درمیان تبادلہ کثیرالجہت ، معاشی اور کاروباری ہے۔
کینیا چائنیز اسکالرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہنری روٹیچ کا کہنا ہے کہ وبا نے کینیا کی سیاحت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ ہم چینی سیاحوں کے دنیا کی سیر کرنے کا انتظار کر رہے ہیں اور دنیا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مسائل کو سائنسی و منطقی نظر سے دیکھے ۔ چینی لوگوں کا سیر و سیاحت کرنا اور دیگر خطوں سے رابطے رکھنا سب ممالک کے لیے مثبت اثرات کا حامل ہوگا ۔