ایتھوپیا میں "ہارن آف افریقہ میں پرامن ترقی کا تصور" کی پیشرفت کے حوالے سے چینی وزیرِ خارجہ کا اظہار خیال

2023/01/11 15:40:37
شیئر:

10 جنوری کو ،چین کے  وزیر خارجہ چھن کانگ نے  ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈیمیکر سے ملاقات کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں  ایتھوپیا میں "ہارن آف افریقہ میں امن اور ترقی کےتصور" کی پیشرفت کے بارے میں سوال کا جواب دیا۔
 انہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ ہارن آف افریقہ کا اسٹریٹجک مقام اہم ہے جس کا افریقہ اور یہاں تک کہ مشرق وسطی میں امن اور استحکام پر اہم اثر پڑتا ہے۔ چین نے "ہارن آف افریقہ میں امن اور ترقی کا تصور" پیش کیا ، جس کا مقصد اتحاد ، خود مختاری ، خوشحالی اور استحکام کے حصول میں خطے کے ممالک کی مدد کرنا ہے۔ ہارن آف افریقہ کے لئے چینی وزارت خارجہ کے خصوصی ایلچی نے متعدد بار خطے کے ممالک کا دورہ کیا ہے ، اور چین ہارن آف افریقہ کی پہلی امن کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کرتا ہے ، چین نے تمام فریقوں کے مابین اتفاق رائے پیدا کرنے اور ہارن آف افریقہ میں امن اور ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ چین نے ایتھوپیا کو خوراک، ویکسین اور دیگر انسانی امداد کی متعدد کھیپیں فراہم کی ہیں تاکہ تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی روزی روٹی کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔ ہم ایسا کرتے رہیں گے اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں فعال طور پر حصہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایتھوپیا کے لیے انسانی امداد میں اضافہ کرے اور متعلقہ خطوں کی تعمیر نو اور معاشی و سماجی ترقی کی حمایت کرے۔