بین الاقوامی ماہرین کے مطابق چین پر سفری پابندیوں کے محرکات سیاسی ہیں

2023/01/11 15:53:43
شیئر:

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک درجن سے زائد ممالک نے اب تک چین سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ میں کچھ چینی سیاحوں کا انٹرویو کیا گیا جنہوں نے کہا کہ صرف چائنیز  مین لینڈ پر عائد یہ  پالیسیاں غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک پر مبنی ہیں۔اسی وجہ سے کچھ چینی سیاحوں نے جاپان اور جنوبی کوریا جانے کو ترک کر دیا ہے اور تھائی لینڈ یا سنگاپور کا رخ کیا ہے، جو چینی مسافروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
چائنا مارکیٹ ریسرچ گروپ کے بانی شان رے نے کہا کہ چین کے خلاف غیر ملکی پابندیاں صرف سیاحت کے لیے نہیں بلکہ ایک سیاسی مسئلہ ہیں۔ شنگھائی میں رہائش پذیر  نیوزی لینڈ کے شہری ڈیرن اسٹریک نے کہا کہ ان کا بھی یہ ماننا ہے کہ یہ پالیسیاں سیاسی محرکات پر مبنی ہیں۔