عالمی مالیاتی اداروں کا چین کی اقتصادی ترقی کے لئے اپنی پیش گوئی میں اضافہ

2023/01/11 16:00:20
شیئر:

ماہرین اقتصادیات کا خیال ہے کہ چین جلد ہی کووڈ وبا کی لہر سے گزر جائےگا اور چینی معیشت دوبارہ تیر رفتار ترقی کرےگی۔
9 تاریخ کو ، مورگن اسٹینلے کے ماہرین معاشیات نے 2023 کے لئے چین کی جی ڈی پی کی پیش گوئی کو 5.7 فیصد تک بڑھا دیا ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کا "تیزی سے دوبارہ کھلنے کا فائدہ جلد اورمضبوط بحالی کی صورت میں سامنے آئے گا" اور یہ کہ "مارکیٹ نے دوبارہ کھولنے کے دور رس اثرات کو ابھی تک ٹھیک سے سمجھا ہی نہیں"۔ بلیک راک نے اسی دن ایک مارکیٹ ریسرچ رپورٹ جاری کی، جس میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ 2023 میں چین کی جی ڈی پی میں 6 فیصد اضافہ ہوگا، جس سے عالمی اقتصادی سست روی کو مؤثر طریقے سے بہتر کیا جائے گا۔