سی پی سی کے 20 ویں مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے دوسرے مکمل اجلاس کا اعلامیہ

2023/01/11 16:48:27
شیئر:

10 جنوری کو کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا کے 20 ویں مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن  کے دوسرے مکمل اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔
یہ  اجلاس نو سے دس جنوری تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،  صدر مملکت  اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے  اجلاس میں شرکت کی اور ایک اہم تقریر کی۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا  کہ پارٹی میں نظم و ضبط کے معائنے اور نگرانی کو زیادہ مضبوط کیا جائے،نئے عہد میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے حوالے سے شی جن پھنگ کی نظریات کی روشنی میں ،20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کی روح کو پوری طرح بروئے کار لایا جائے،پارٹی کو سختی سے منظم اور جامع طور پر چلانے کے اسٹریٹجک منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے،پارٹی کے خود انقلابی نظام اور  نگران نظام کی بہتری کو فروغ دیا جائے،اور  انسداد بدعنوانی کی قانون سازی کو تیز کیا جائے ۔