چھن کانگ کی ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈیمیک میکونن کے ساتھ ملاقات

2023/01/11 16:11:10
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 10 جنوری کو چینی وزیر خارجہ چھن کانگ نے ادیس ابابا میں ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈیمیک میکونن کے ساتھ ملاقات کی۔
ڈیمیک نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر چینی وزیر خارجہ کا ایتھوپیا کا پہلا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات اور افریقہ چین تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ایتھوپیا کی چین کے ساتھ روایتی دوستی ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور یہ دو طرفہ تعلقات مضبوط ہیں۔ چین نے ایتھوپیا کو چیلنجوں پر قابو پانے اور اقتصادی اور سماجی ترقی کے حصول میں اہم مدد فراہم کی ہے۔بین الاقوامی میدان میں چین اصولوں پر گامزن ہے اور درست بات کرتا ہے اور ایتھوپیا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ہم اسے ذہن میں رکھتے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کو ہمہ جہت طریقے سے بڑھانے اور ڈیجیٹل معیشت اور   زراعت سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔
چھن کانگ نے کہا کہ میں چینی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران  ایتھوپیا سمیت افریقہ کے دوسرے ممالک آیا، جو چین کی سفارت کاری کی مجموعی صورتحال میں  چین-ایتھوپیا اور افریقہ کے تعلقات کی خصوصی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ چین اور ایتھوپیا جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں۔ نصف صدی سے زیادہ عرصہ قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، دونوں فریقوں نے اپنے اپنے مرکزی مفادات اور اہم دلچسپی کے امور میں ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کی ہے، اور ترقی کی راہیں تلاش کی ہیں جو ان کے اپنے قومی حالات کے مطابق ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک باہمی اعتماد روز بروز بڑھ رہا ہے۔