دنیا کے بیشتر ممالک کا چینی سیاحوں کا خیرمقدم ، وزارت خارجہ

2023/01/11 16:51:25
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے 11 تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کی جانب سے وبا کے  انسدادی اقدامات کی ایڈجسٹمنٹ کے بعد بہت سے ممالک نے چینی سیاحوں کا  گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور کہا کہ چین سے آنے والے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد نہیں کی جائےگی۔
ترجمان نے کہا کہ چین سیاحوں کو ان ممالک کے سفر کے لیے مزید سہولت بھی فراہم کرے گا اور چین ان ممالک کےساتھ براہ راست پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ کرے گا۔ ہم چینی سیاحوں کی سہولت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے روانگی سے قبل صحت کی حفاظت اور نگرانی کے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ چین وبائی صورتحال کے تناظر میں متعلقہ  انسدادی اقدامات کو بہتر بنانے اور ایڈجسٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا ، چینی اور غیر ملکی لوگوں کے محفوظ ، ہموار اور منظم تبادلے کو یقینی بنانے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا ، اور وبا سے لڑنے اور عالمی معاشی بحالی میں بین الاقوامی یکجہتی میں حصہ ڈالے گا۔