چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلے کو مضبوط بنانے کے منتظر ہیں، چین میں غیر ملکی تاجر

2023/01/11 15:56:51
شیئر:

10 جنوری کو بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ بین الاقوامی رابطہ کی میزبانی میں، چین میں غیر ملکی تاجروں کے لیے چین کی انسداد وبا کی پالیسی کے بارے میں ایک خصوصی بریفنگ کا انعقاد کیا گیا،  جس میں شریک افریقہ اور فرانس کے مندوبین نے کہا کہ چونکہ چین وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی اپنی پالیسیوں کو بہتر اور ایڈجسٹ کر رہا ہے، وہ چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔

ایشین سلک روڈ گروپ کے چیئرمین پئیر میرونکوف نے کہا کہ کاروباری افراد کے لیے چین کی انسداد وبا کی تازہ ترین پالیسی کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران چینی حکومت نے لوگوں کے تحفظ کے لیے انسداد وبا کی پالیسیوں کو سائنسی اور منظم انداز میں نافذ کیا ہے۔ چینی حکومت منظم اور عملی طریقے سے روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کو بہتر بنا رہی ہے، وہ سائنسی نتائج اور وبا کی صورت حال میں ہونے والی تبدیلیوں پر توجہ دیتی ہے۔ چین اور یورپ کو دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔چین-یورپ تعاون کی کامیابی کے لئے دونوں فریقوں کو مشترکہ کوشش کرنی چاہیے!

کانگو (کنشاسا) چائنا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین سٹیفن مابیلے نے کہا کہ جب چین کی جانب سے وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کو بہتر بنانے اور ایڈجسٹ کرنے کی خبر کا اعلان کیا گیا تو افریقہ اور یورپ کے دوستوں کی طرف سے بہت سی کالز موصول ہوئیں۔ وہ سب جلد از جلد چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کی امید رکھتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ لوگ چین کی وبا کی روک تھام کی نئی پالیسی کو بہت سراہتے ہیں۔ اب بیجنگ اور شنگھائی پہنچنے والی پروازیں غیر ملکی مسافروں سے بھری ہوئی ہیں اور وہ چین کے ساتھ جلد از جلد اقتصادی اور تجارتی تبادلے دوبارہ شروع کرنے کے لیے بے تابی سے منتظر ہیں۔