چین - انگولا سفارتی تعلقات کے قیام کی چالیسویں سالگرہ، دونوں ممالک کےصدور کےتہنیتی پیغامات کا تبادلہ

2023/01/12 11:15:38
شیئر:

بارہ جنوری کو چینی صدر شی جن پھنگ اور انگولا کے صدرلورینزو نے چین اور انگولا کےدرمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔
اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نےکہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ سے بنیادی مفادات سے وابستہ امور پر ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں  اور ایک دوسرے کی  حمایت کرتے  ہیں۔ اس وقت چین اور انگولا کے تعلقات کی ترقی کا اچھا رجحان ہے۔ مختلف شعبوں میں کیے جانے والے تعاون کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے دونوں ممالک کے عوام عملی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین اور انگولا کے تعلقات کی  ترقی کو  بے حد اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر صدر لورینزو کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ کرنے، باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو مزید قریبی بنانے اور دونوں ممالک کے عوام  کی دوستی کو آگے بڑھانے کے لئے کوشش کرنے کے خواہاں ہیں ۔
صدر لورینزو نے کہا کہ چین اور انگولا کے سفارتی تعلقات کے قیام سے ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں ترقی کا سلسلہ جاری رہا  ہے۔ مختلف شعبوں میں باہمی مفادات پر مبنی تعاون سے اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور بہت سے بین الاقوامی مسائل پر دونوں ممالک کا یکساں موقف ہے۔انگولا چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے باہمی مفادات کا حامل مستقبل تشکیل دینا چاہتا ہے تاکہ باہمی ترقی اور خوشحالی حاصل ہو سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدہ پہنچایا جاسکے۔