امید ہے کہ ڈبلیو ایچ او سائنسی اور منطقی طور پر چین کی وبائی روک تھام اور کنٹرول کے نتائج پر تجزیہ کرےگا،وزارت خارجہ

2023/01/12 19:45:04
شیئر:

12 جنوری کو، وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا ہے کہ  عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل، ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسس نے 11 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں دنیا کے ممالک سے زیادہ تفصیلی اور قابل اعتماد اعداد و شمار کی اطلاع دینے کی اپیل کی . چین کے وبائی اعداد و شمار کی قابلِ بھروسہ ہونے اور ان کی شفافیت کے بارے میں ڈبلیو ایچ او اور کچھ ممالک کے خدشات کا چین کس طرح جواب دے گا؟
اس حوالے سے ترجمان وانگ وین بن نے کہا  کہ وبا پھیلنے کے بعد سے چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھلے اور شفاف انداز میں متعلقہ معلومات اور ڈیٹا شیئر کر رہا ہے اور ہم نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور گزشتہ صرف ماہ میں پانچ تکنیکی تبادلے کیے ہیں۔
وانگ وین بن نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے بارہا کہا ہے کہ چین کی جانب سے فراہم کردہ متعلقہ معلومات اور اعداد و شمار مختلف ممالک کے سائنسدانوں کو وائرس کے ارتقاء کو سمجھنے اور چین کی روک تھام اور کنٹرول پر بین الاقوامی سائنسی برادری کا اعتماد بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے یورپی ریجنل ڈائریکٹر نے حال ہی میں کہا تھا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ وائرس کی جینیاتی ترتیب جیسی معلومات کا تبادلہ کر رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کو دستیاب معلومات کے مطابق چین میں پھیلنے والی وبا کا یورپ میں موجودہ وبائی صورتحال پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ڈبلیو ایچ او سائنسی اور منطقی طور پر چین کی روک تھام اور کنٹرول کی تاثیر اور نتائج کا اندازہ لگا سکتا ہے اور معروضی اور غیر جانبدارانہ طور پر بات کرسکتا ہے۔