چین کی ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ میں نمایاں کامیابیاں

2023/01/12 11:17:54
شیئر:

ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ کی صنعت ، صنعتی جدیدیت کا ایک اہم سنگ بنیاد اور سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کا ایک اہم میدان ہے.
اختراعی  پیٹنٹس کی تعداد کے  اعتبار سے دیکھا جائے تو حالیہ برسوں میں ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ کے میدان میں چین کی طرف سے حاصل کردہ پیٹنٹس کی تعداد میں  سالانہ 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے.نئے سال کے آغاز پر چینی ساختہ بڑے طیارے سی 919 نے اپنی پہلی باضابطہ پرواز مکمل کی۔
تین نومبر دو ہزار بائیس کو تین چینی خلابازوں نے انسان بردار خلائی جہاز  شینژو -15 کے ذریعے چین کے سپیس اسٹیشن میں شینژو -14 کے خلا بازوں سے ملاقات کی ۔ 
علاوہ ازیں 2021 کے آخر تک ، چین کی سمندری بیڑے کی صلاحیت 350 ملین ڈی ڈبلیو ٹی کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگئی ، جو دنیا کی کل بحری بیڑوں کی صلاحیت کا 15 فیصد ہے۔