عالمی سطح پر مصارفِ زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ،سنگین قلیل مدتی خطرہ ہے ،ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ

2023/01/12 10:40:34
شیئر:

گیارہ جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں قائم ورلڈ اکنامک فورم نے اپنی گلوبل رسک رپورٹ 2023 جاری کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنازعات اور جغرافیائی اقتصادی تناؤ کی وجہ سے روزمرہ اخراجاتِ زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا مسئلہ دنیا کو درپیش سب سے سنگین قلیل مدتی خطرہ بن گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے دو سالوں میں، توانائی اور خوراک کی قلت دنیا کو درپیش بڑی مشکلات ہوں گی ۔ مصارفِ زندگی کی قیمتوں اور قرضوں  کی ادائیگی کی لاگت  میں تیزی سے اضافہ ہوگا. اس کے ساتھ ساتھ  یہ قلیل مدتی خطرات موسمیاتی  تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ جیسے طویل مدتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی بین الاقوامی سرگرمیوں کو متاثر کریں گے.
رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر بین الاقوامی برادری، درجہ حرارت  میں کمی  اور موسمیاتی موافقت پر مزید مؤثر تعاون نہیں کرے گی تو یہ خطرات اگلی دہائی میں  گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تباہی کا باعث بنیں گے۔