کابل میں وزاتِ خارجہ کی عمارت کے قریب بم دھماکہ، 40 سے زائد افراد زخمی

2023/01/12 10:30:37
شیئر:

گیارہ جنوری کو افغانستان کی دارالحکومت کابل کے مرکز میں واقع ،افغان عبوری حکومت کی  وزارتِ خارجہ کی عمارت  کے قریب بم دھماکہ ہوا۔ 
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق بم دھماکہ بدھ  کے روز سہ پہر  چار بجے کے لگ بھگ ہوا جس کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک جب کہ  40 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
یہ دھماکہ کابل کے "گرین زون " میں ہوا ہے جہاں افغانستان کا  صدارتی محل ، وزارتِ خارجہ اور چند غیر ملکی سفارتِ خانے واقع ہیں۔