چین کا ہارن آف افریقہ کی ترقی میں مخلصانہ کردار

2023/01/12 15:31:09
شیئر:

9 سے 16 جنوری تک چینی وزیر خارجہ چھن کانگ  ایتھوپیا، گیبون، انگولا، بینن، مصر اور افریقی یونین اور عرب لیگ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ مسلسل 33 سالوں کے آغاز میں  چینی وزیرِ خارجہ کی جانب سےسب سے پہلے افریقہ کے دورے کا تسلسل ہے۔ ایتھوپیا اس دورے کا پہلا ملک ہے۔ اس دوران دونوں فریقوں نے سیاسی مشاورت اور دیگر تعاون کی دستاویزات پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ چھن کانگ نے کہا کہ چین ہارن آف افریقہ میں پرامن ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
گزشتہ سال کے اوائل میں چین نے "ہارن آف افریقہ میں پرامن ترقی کا تصور" پیش کیا تھا، جس کا مقصد ہارن آف افریقہ کے ممالک کو بڑی طاقتوں کی جیو پولیٹیکل مسابقت سے چھٹکارا حاصل کرنے  اور سلامتی، ترقی اور حکمرانی کے چیلنجوں سے آزادانہ طور پر نمٹنے میں مدد فراہم کرنا ہے، جسے خطے کے ممالک سے مثبت ردعمل ملا ہے۔
1991 کے بعد سے چین کے وزرائے خارجہ ہر سال کے آغاز پر سب سے پہلے افریقہ کا دورہ کرتے چلے آ رہے ہیں ، یہ ایک سفارتی روایت ہے جو بلا تعطل جاری ہے۔