امید ہے کہ افغانستان چین سمیت مختلف ممالک کے اہلکاروں اور اداروں کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے گا،وزارت خارجہ

2023/01/12 17:19:40
شیئر:

12 جنوری کو وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے افغان وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب ہونے والے دھماکے پربات کرتے ہوئے کہا کہ چین تمام پرتشدد دہشت گرد حملوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے،اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے، مرنے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ اب تک دہشت گرد حملے میں کوئی چینی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔امید ہے کہ افغان فریق چین سمیت مختلف ممالک کے اہلکاروں اور اداروں کی حفاظت کے موثر تحفظ کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے گا۔