عالمی شہرت یافتہ اسلامی مذہبی شخصیات اور اسکالرز کے وفد کا دورہ سنکیانگ

2023/01/12 18:46:18
شیئر:

8 سے 11 جنوری تک متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور مصر سمیت 14 ممالک سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ اسلامی مذہبی شخصیات اور اسکالرز کے نمائندوں نے سنکیانگ کا دورہ کیا تاکہ انسداد دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے، مذہبی عقائد کی آزادی کے تحفظ اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے میں سنکیانگ کی عظیم کامیابیوں کا تجربہ کیا جا سکے۔
ارومچی میں وفد کے ارکان نے کئی تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مقامات کا دورہ کیا۔ سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کی تھیم نمائش دیکھی۔انہوں نے سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں چین کی کوششوں اور کامیابیوں کی حمایت اور مکمل اعتراف کا اظہار کیا ۔

مسلم کمیونٹیز کی عالمی کونسل کے سیکرٹری جنرل محمد بیچاری نے کہا کہ ہم نے سنکیانگ میں چینی حکومت کی کوششوں کو دیکھا ہے۔ سنکیانگ بلاشبہ ایک کثیر المذہبی اور روادار خطہ ہے اور یہاں مسلمانوں کا احترام کیا جاتا ہے۔ یہ قومی قانون سازی کے فریم ورک کے تحت چین کے انسانی حقوق کے تحفظ کا ثبوت ہے۔