چین میں فائیو جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 2.3 ملین سے زائدہوگئی

2023/01/12 10:43:00
شیئر:

گیارہ جنوری کو بیجنگ میں منعقدہ نیشنل انڈسٹریل اینڈ انفارمیشن ورک کانفرنس میں جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ،چین میں فائیو جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 2.3 ملین سے زائد ہوگئی ہے۔

حالیہ برسوں میں، چین نے انفارمیشن انفراسٹرکچر کی تعمیر کو فروغ دینے،فائیو جی، گیگابٹ آپٹیکل نیٹ ورکس اور صنعتی انٹرنیٹ کی تعمیر کو مزید وسعت دینے نیز ڈیجیٹل معیشت اور حقیقی معیشت کے وسیع تر انضمام کو فروغ دینے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے وزیر جن زوانگ لونگ نے اجلاس میں کہا کہ 2023 میں نئے انفارمیشن انفراسٹرکچر کی تعمیر کی مربوط ترقی کو فروغ دینے اور فائیو جی اور گیگابٹ آپٹیکل نیٹ ورکس کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پالیسیز اور اقدامات متعارف کروائے جائیں گے۔