ماہی گیر ہوانگ شو لونگ

2023/01/12 17:15:48
شیئر:

51 سالہ ہوانگ شولونگ 20 سال سے زائد عرصے سے جنوب مشرقی چین کے فوجیان صوبے کے ساحل پر پیلی مچھلیوں کی ایک قسم کی فارمنگ کرتے چلے آ رہے ہیں۔ یہ فارمنگ رافٹس ،ساحل کے ساتھ پانیوں کے اندر بنائے گئے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ  ہوانگ شولونگ کا کنبہ مچھلیوں کے لئے بنائے گئے ان رافٹس کے اوپر رہتا ہے۔

سمندری ماحولیات کے تحفظ کے لئے ، مقامی حکومت نے ماہی گیروں کے ان  رافٹس کو اپ گریڈ کرنے کے لئے مالی اعانت فراہم کی ہے ، اور تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے لئے خصوصی سائنسی اور تکنیکی کمشنر بھی بھیجے ہیں۔ حکومت کی طرف سے جاری کی جانے والی بڑی سبسڈی کی بدولت ، ہوانگ شولونگ نے ماہی گیری کے رافٹوں کو تبدیل کرنے کا  فیصلہ کیا ۔
جب مچھلی پکڑنے کا موسم آیا تو ہوانگ شولونگ نے  ایک ہی  رات میں تقریبا دس لاکھ یوآن کما لئے۔