صدر پاکستان کی جانب سے چینی عوام کو نئے سال کی مبارک باد

2023/01/13 15:49:09
شیئر:

2023 کے جشن بہار  کے تہوار کے موقع پر پاکستانی صدر عارف علوی نے  تمام چینی عوام کو  پرجوش مبارک باد دی ۔
صدر پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ  میں چینی عوام کو جشن بہار کے تہوار کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور آپ کو خرگوش کے نئے سال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ امید ہے کہ پاکستانی عوام اور ہمارے چینی بھائیوں کے درمیان تعاون اور دوستی سال بہ سال گہری اور مضبوط ہوتی جائے گی۔