امریکہ کی طرف سے یکطرفہ پابندیوں کے غلط استعمال کی بھرپور مخالفت ،چینی نمائندہ

2023/01/13 11:31:16
شیئر:

12 جنوری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قانون کی حکمرانی کے فروغ ، اسے مضبوط بنانے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون  نے امریکہ کی طرف سے یکطرفہ پابندیوں کے غلط استعمال کی بھرپور مخالفت کی اور اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی ملک اپنے ملکی قوانین کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر نہ رکھے۔

 چانگ جون نے کہا کہ کچھ ممالک خاص طور پر امریکہ، منصفانہ مسابقت کے اصولوں، معاشی منڈیوں اور کثیر الجہت تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور دوسرے ممالک کے ہائی ٹیک اداروں کو مختلف بہانوں سے دباتے ہیں ۔یہ عمل نہ صرف  عالمی ویلیو چین اور سپلائی چین کے استحکام،  دوسرے ممالک کے جائز ترقیاتی حقوق اور بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات کو مجروح کرتا ہے بلکہ بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کی روح کے بھی خلاف ہے۔

چینی نمائندے نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اجلاس کو  ایک موقع کے طور پر لے کر تمام ممالک کو واضح طور پر اس بات کی توثیق  کر نی چاہیئے  کہ دنیا میں ایک ہی نظام ہے اور وہ بین الاقوامی نظام ہے، جس کی بنیاد اقوام متحدہ ہے۔