رواں سال امریکہ میں اب تک بڑے پیمانے پر ہونے والی فائرنگ کے کم از کم ۲۲ واقعات ہو چکے ہیں

2023/01/13 11:03:39
شیئر:

گیارہ جنوری کی سہ پہر کو امریکہ کی دارالحکومت واشنگٹن میں سڑک کنارے ہونے والے جھگڑے کے دوران ایک شخص کی فائرنگ سے ایک آدمی سمیت ،چھ اور نو سال کی دو راہ گیر بچیاں زخمی ہوگئیں  ۔اسی شام ، فلاڈیلفیا میں سڑک کنارے  ایک سولہ برس کے نوجوان کو بھی متعدد فائر کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ 
امریکی گن وائلنس آرکائیو ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں ،امریکہ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی فائرنگ کے ۲۲ واقعات رونما ہو چکے ہیں ۔