چین کی مقامی حکومتوں کی جانب سے2023 کے لئے ترقی کے اہداف مقرر

2023/01/13 15:32:49
شیئر:

سی این این نے اطلاع دی ہے کہ چین کی مقامی حکومتوں نے اس ہفتے عوامی کانگریس کے اجلاس منعقد کیے ہیں اور اس سال کے لئے اقتصادی ترقی کے اہداف کا اعلان کیا ہے، جن میں سے زیادہ تر 5٪ سے زیادہ ہیں، جو  2023 میں چین کی اقتصادی ترقی کے راستے کی جانب اہم اشارہ فراہم کرتے ہیں.
تجزیے میں کہا گیا ہے کہ چین کے وبائی امراض پر قابو پانے کی پالیسیوں کی ایڈجسٹمنٹ  نے سرمایہ کاروں اور تجزیہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے کہ چین کی معیشت 2023 میں تیزی سے بحال ہوگی۔ روئٹرز کے مطابق چین کے قومی ادارہ برائے شماریات نے 12 تاریخ کو اعداد و شمار جاری کیے کہ دسمبر میں چین کی سی پی آئی میں معمولی اضافہ ہوا، لیکن یہ اب بھی 2 فیصد سے کم تھا۔