ہانگ کانگ کے معاملات میں بلاجواز مداخلت بند کی جائے ، چین کی برطانیہ کو تنبیہ

2023/01/13 11:17:01
شیئر:

12 جنوری کو ، برطانوی حکومت کی "ہانگ کانگ کے مسئلے پر نصف- سالانہ رپورٹ" جاری کی گئی ۔ بدنیتی پر مبنی اس رپورٹ میں ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون اور ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ہانگ کانگ میں وزارت خارجہ کے دفتر کے ترجمان نے اس رپورٹ  کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد گزشتہ 25 سالوں کے دوران، چینی حکومت نے "ایک ملک، دو نظام"، "ہانگ کانگ کے لوگوں کی  ہانگ کانگ پر حکمرانی  " اور اعلی درجے کی خود اختیاری کے اصول  کو جامع، درست انداز میں اور ثابت قدمی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے ، اس کے نتیجے میں ہانگ کانگ میں "ایک ملک، دو نظام" کے عمل کی کامیابی، عالمی سطح پر تسلیم  کی گئی  ہے. انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ اور نئے انتخابی نظام پر عمل درآمد سے  قومی سلامتی اور سماجی استحکام کی مؤثر انداز میں حفاظت کی گئی ہے، ہانگ کانگ کے لوگوں کےحقوق اور آزادی کا مؤثر طور پر تحفظ کیا گیا ہے نیز  بین الاقوامی سرمایہ کاری کا ماحول زیادہ محفوظ، مستحکم اور امکانات سے بھرپور ہے .ترجمان نے مزید کہا کہ ہم برطانیہ  پر زور دیتے ہیں کہ وہ  بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں جیسے کہ " اندرونی  معاملات میں عدم مداخلت " کی پاسداری کرے اور کسی بھی بہانے سے ہانگ کانگ کے امور  اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ بند کرے۔