برطانیہ ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرے، چینی وزارت خارجہ

2023/01/13 16:36:14
شیئر:

13 جنوری کو وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے برطانیہ کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد "ہانگ کانگ کے مسئلے پر ششماہی رپورٹ" پر ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ برطانوی فریق نے سال بہ سال نام نہاد مزکورہ رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی معاملات میں شدید مداخلت کی گئی ہے۔ چین اس پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چینی حکومت برطانوی فریق پر زور دیتی ہے کہ وہ تاریخ کے عمومی رجحان کو صحیح انداز میں سمجھے، ہانگ کانگ اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، بصورت دیگر وہ اپنے پاوں پر خود ہی کلہاڑا  مارےگا۔