چین کی ویکسینز محفوظ اور موثر ہیں، چینی وزارت خارجہ

2023/01/13 17:13:41
شیئر:

حال ہی میں کچھ مغربی ذرائع ابلاغ نے چینی ساختہ ویکسینز کے اثرات کا موازنہ فائزر جیسی غیر ملکی ویکسین سے کیا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے 13 جنوری کو منعقدہ رسمی  پریس کانفرنس میں اس کا جواب دیا۔
وانگ وین بن نے نشاندہی کی کہ چین دنیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس کووڈ ویکسین کی متعدد نئی اقسام موجود ہیں ، جو لوگوں کو بنیادی امیونائزیشن اور بوسٹر امیونائزیشن فراہم کرتی ہیں۔ چین نے ہمیشہ ویکسین کے انسانی جان کے لئے محفوظ ہونے کو اولیت دی ہے، چین کی ویکسین محفوظ ہے، اور مجموعی طور پر اس کے منفی ردعمل کےرپورٹڈ کیسوں کی شرح بہت کم ہے.ہم نے 120 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو کوویڈ 19 ویکسین کی 2.2 بلین سے زیادہ خوراکیں فراہم کی ہیں۔ حقیقت نے ثابت کیا ہے کہ چینی ویکسین محفوظ اور موثر ہیں۔ ہم عالمی برادری کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ وبا کے چیلنجوں کا بہتر جواب دیا جاسکے اور لوگوں کی زندگیوں اور صحت کی بہتر حفاظت کی جاسکے۔