چین کے ایشیا پیسیفک 6-ای سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ

2023/01/13 10:59:48
شیئر:

تیرہ جنوری کی دوپہر  دو بج کر دس منٹ پر چین نے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر سے لانگ مارچ-2 سی کیرئیر راکٹ کے ذریعے ایشیا  پیسیفک 6 -ای سیٹلائٹ لانچ کیا ۔ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ طے شدہ مدار میں داخل ہو چکا ہے اور یہ  جنوب مشرقی ایشیا کے خطوں کو  مواصلات کی اعلیٰ معیار کی سروسز فراہم کے گا۔
یہ ، لانگ مارچ کیریئر راکٹ سلسلے کی چار سو ساٹھویں پرواز ہے۔