برازیل کے سابق صدر سے تفتیش کی منظوری

2023/01/14 16:55:06
شیئر:

 تیرہ تاریخ کو برازیل کی سپریم کورٹ نے آٹھ جنوری کو ملک کے با اختیار اداروں پر حملوں کے واقعات پر سابق صدر جیر بولسینارو کے خلاف تفتیش کی منظوری دے دی۔

یاد رہے کہ آٹھ تاریخ کو سابق صدر جیر بولسیناروکے ہزاروں حامی ایک سو سے زائد مسافر بسوں پر دارالحکومت برازیلیا پہنچے تھے۔مظاہرین پارلیمنٹ ہائوس سمیت سپریم کورٹ اور ایوان صدر میں زبردستی داخل ہوئے اور مسلح پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ملوث رہے۔