امریکہ میں شہری نے " میگا ملین" جیک پاٹ لاٹری میں1.35 بلین ڈالر جیت لیے

2023/01/14 17:46:00
شیئر:

امریکی میڈیا سے ملی اطلاع کے مطابق تیرہ جنوری کو امریکی  " میگا ملین" جیک پاٹ لاٹری میں ایک شہری نے1.35 بلین ڈالر جیت لیے   ۔ جیتنے والے کا تعلق ریاست مین سے ہے۔

یہ  "میگا ملین " لاٹری کی تاریخ میں اب تک دوسرا بڑا جیک پاٹ ہے۔
"میگا ملین" لاٹری امریکہ کی 45 ریاستوں، دارالحکومت اور جزائر ورجن میں فروخت کی جاتی ہے۔ ٹکٹ پر درج 6 نمبر مطابقت کی صورت میں خریدار کو جیک پاٹ کا فاتح بنا سکتے ہیں۔