ایران کے جوہری مسئلے کو حل کرنے کا بہترین انتخاب سفارتی مذاکرات ہے، ایرانی وزیرخارجہ

2023/01/14 16:26:16
شیئر:

ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بارہ تاریخ کو کہا کہ ایران کا ہمیشہ یہ موقف رہا کہ سفارتی مذاکرات ایران کے جوہری مسئلے کو حل کرنے کا بہترین انتخاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران برابری کی بنیاد پر ایرانی  جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔ تاہم وہ دھمکی اور بیرونی دباو کے سامنے سرنگوں نہیں ہو گا اور جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے حق کا تحفظ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے ایران کے جوہری مسٰئلے کو حل کرنے کی اپیل کے باوجود موجودہ امریکی حکومت نے اپنے وعدے کی خلاف ورزیوں اور مختلف بہانوں سے ایرانی جوہری معاہدے پر عمل درآمد کو زیر التوا رکھا ہے۔