یوکرین بحران سے امریکہ کو فائدہ اور یورپ کو صرف نقصان ہوا، ہنگری کے وزیر اعظم

2023/01/14 16:57:06
شیئر:

ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے تیرہ تاریخ کو سرکاری  ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غلط تعزیری اقدامات اور یوکرین بحران سے نقصان صرف یورپی عوام کا ہوا ہے ، حالیہ بحران میں فائدہ امریکہ نے اٹھایا ہے جبکہ نقصان یورپ کو پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجموعی تناظر میں یوکرین بحران سے معاشی طور پر سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والا واحد فریق  یورپ ہے۔اوربان کے مطابق یورپی یونین ، تعزیری اقدامات کی پالیسی کو غلط  قرار دینے کی جرات سے بھی عاری ہے۔ہنگری بڑے ممالک کے موقف کو تبدیل نہیں کر سکتا ہے، لہذا روس کے خلاف تعزیری اقدامات جاری رہیں گے۔اوربان نے کہا  کہ روسی توانائی ترک کرنے کے عوض امریکہ یورپ کو پانچ تا دس گنا زیادہ قیمت پر توانائی فراہم کر رہا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق یوکرین بحران کے آغاز سے اب تک یورپ کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ روسی توانائی سے انکار کے باعث یورپ کو ایک ٹریلین امریکی ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔