سی پی سی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے اہم مضمون کی چھیو شی رسالے میں اشاعت

2023/01/15 16:12:04
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،  صدر  مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون سولہ جنوری کو چینی رسالے چھیو شی میں شائع ہو گا۔ مضمون کا عنوان ہے "بیسویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے پہلے اجتماعی مطالعہ سے خطاب"

مضمون میں کہا گیا ہے کہ سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور ادراک، دور حاضر اور آئندہ ایک عرصے تک کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور پوری قوم کا اولین سیاسی مشن رہےگا۔ مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کو  اس حوالے سے رہنما کردار ادا کرتے ہوئے تمام لوگوں تک بیسویں قومی کانگریس کے اہم موضوعات کی ترسیل کو فروغ دینا ہوگا۔

مضمون میں بتایا گیا ہے کہ سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے موضوعات بہت وسیع ہیں، جن میں سیاسی دوراندیشی پر مبنی گہری سوچ اور سائنسی پیمانے پر طے شدہ اہداف اور حکمت عملی بھی شامل ہے۔ہمیں ان موضوعات کے جامع ادراک سے انہیں عملی جامہ پہنانے پر زور دینا ہوگا۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا جیسی بڑی سیاسی جماعت کا انتظام پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی پروقار اور اجتماعی قیادت کے بغیر ناممکن ہےاور کامیابیوں کے حصول کے سلسلے میں پارٹی اور پوری قوم کی یکجہتی اشد ضروری ہے۔ہمیں مختلف چیلنجز کے سامنے جدو جہد کا جذبہ اجاگر کرتے ہوئے تمام مشکلات پر قابوپانے کی کوششیں کرنی ہوں گی۔