چین کی جانب سے ایک راکٹ سے بیک وقت چودہ مصنوعی سیاروں کی کامیاب لانچنگ

2023/01/15 16:01:39
شیئر:

بیجنگ وقت کے مطابق پندرہ جنوری کی صبح گیارہ بج کر چودہ منٹ پر چین نے تھائی یوان سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر سے لانگ مارچ ٹو ڈی راکٹ کے ذریعے بیک وقت چودہ مصنوعی سیاروں کو کامیابی سے خلا میں لانچ کیا۔ان میں چھی لوٹو، چھی لو تھری، لو جیاتھری کا سیٹلائٹ ون اور چی لین ون سمیت چودہ مصنوعی سیارے شامل ہیں۔ اس وقت چودہ مصنوعی سیارے مقررہ مدار میں پہنچ چکے ہیں اور لانچنگ مکمل کامیاب رہی ہے۔

یاد رہے کہ یہ لانگ مارچ راکٹ کی چار سو باسٹھویں پرواز ہے۔