روس کی یوکرین کو جنگی ٹینک فراہم کرنے کے برطانوی فیصلے کی شدید مخالفت

2023/01/15 15:33:58
شیئر:

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے  چودہ تاریخ کو اعلان کیا کہ برطانیہ یوکرین کو اپنے اہم جنگی ٹینک فراہم کرےگا۔ اس حوالے سے برطانیہ میں روسی سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ برطانوی اقدام سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ روسی وزارت خارجہ نےردعمل میں اسی دن چند برطانوی حکام کو اپنی تعزیری فہرست میں شامل کیا ہے۔

برطانیہ میں روسی سفارت خانے نے کہا کہ  یوکرین کو "چیلنجر ٹو" اہم جنگی ٹینک فراہم کرنے کے برطانوی فیصلے سے موجودہ کشیدگی میں نہ صرف مزید اضافہ ہوگا بلکہ مزید جانی نقصانات بھی ہوں گے۔ یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ برطانیہ روس یوکرین تنازع میں مزید ملوث ہوتا جا رہا ہے۔روسی سفارت خانے کے مطابق برطانوی جنگی ٹینکوں کے ذریعے یوکرین کی مسلح افواج کو جنگی صورتحال میں کوئی خاص مدد نہیں ملےگی اور یہ ٹینکس روسی فوج کے حملوں کا نشانہ بن جائیں گے۔