کیلیفورنیا میں طوفان کے باعث کم از کم 19 افراد ہلاک

2023/01/15 16:04:51
شیئر:

نیویارک ٹائمز  نے چودہ تاریخ کو بتایا کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آنے والے طوفان کے باعث کم از کم انیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور ریاست بھر میں وسیع سیلاب کا سامنا بھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 29 ہزار افراد کو انخلا کے احکامات اور انتباہ موصول ہوا ہے۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے امریکی صدر جو بائیڈن سے کہا ہے کہ اسے ایک بڑی آفت قرار دیا جائے ۔

علاوہ ازیں ملک میں پاور ٹریکنگ ویب سائٹ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت  کیلیفورنیا میں  64148 صارفین بجلی سے محروم ہیں۔