نیپال کے فضائی حادثے میں تاحال چالیس افراد کی میتیں تلاش کر لی گئیں

2023/01/15 18:10:42
شیئر:

پندرہ تاریخ کو نیپال کے محکمہ ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ نیپال کے پوکھرا فضائی حادثے کے بعد جائے حادثہ پر جاں بحق ہونے والے چالیس افراد کی میتیں تلاش کر لی گئی ہیں۔پندرہ تاریخ کی صبح  نیپال اسنومین ائیرلائنز کا ایک اے ٹی آر سیون ٹو مسافر  بردار طیارہ کھٹمنڈو سے پوکھرا جاتے ہوئے راستے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے پر عملے کے چار ارکان اور اڑسٹھ مسافر سوار تھے۔