ایران کے سابق نائب وزیردفاع کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی گئی

2023/01/15 16:13:09
شیئر:

ایرانی میڈیا سے چودہ تاریخ کو ملی اطلاع کے مطابق ایران کے سابق نائب وزیردفاع علی رضااکبری کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں  پھانسی دے دی گئی۔ 

یاد رہے کہ علی رضا اکبری کو سال 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر برطانیہ کے جاسوسی اداروں کے ساتھ  ساز باز سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے باعث ملک کے عوامی نظم و ضبط کو شدید نقصان پہنچا ۔

ایرانی عدلیہ نے گیارہ تاریخ کو علی رضا اکبری کو سزائے موت دینے کا اعلان کیا تھا۔