بولیویا کی جانب سے ملک کے داخلی امور میں امریکی مداخلت پر تنقید

2023/01/15 15:57:29
شیئر:

بولیویا کے وزیرخارجہ روجریو ماٹا نے تیرہ تاریخ کو ایک بیان میں بولیویا کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ امریکی عہدہ دار کے بیان کو عالمی قانون کی خلاف ورزی اور بولیویا کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا۔امریکی وزارت  خارجہ میں ویسٹرن ہیمی سفیئر  افیئرز  کے معاون وزیر خارجہ برائن نکولس نے بارہ  تاریخ کو ٹویٹر پر کہا کہ انہیں بولیویا میں گزشتہ سال 28 دسمبر کے بعد سے ہونے والے پرتشدد واقعات پر  تشویش ہے۔

اس بیان کے حوالے سے بولیویا کے وزیرخارجہ نے کہا کہ مختلف ممالک کو باہمی احترام اور ایک دوسرے کے داخلی امور میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کرنا چاہیے۔نکولس کا بیان نامناسب ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر ایک ملک کی اپنی اپنی صورتحال ہے ، بولیویا کی حکومت ہمیشہ کسی بھی ملک کے داخلی امور میں عدم مداخلت کے اصول پر قائم رہتے ہوئے دوسرے ممالک کے داخلی امور پر تبصرہ نہیں کرتی ہے ۔